ہزاروں کوششیں کیں آزما کر

Yasmeen Moomal (b. 1985)

ہزاروں کوششیں کیں آزما کر

نہ جی پائی کبھی تم کو بھلا کر

بڑی شائستگی سے دل یہ میرا

چرایا تم نے ہے نظریں ملا کر

نگاہیں ڈھونڈھتی رہتیں ہیں تم کو

کہاں گم ہو گئے چہرہ دکھا کر

ہمیں تم سے محبت ہو نہ جائے

ہمیں دیکھو نہ اتنا مسکرا کر

سکوں مل جائے گا بیتاب دل کو

کبھی دیکھو تو سینہ سے لگا کر

رکھے گی یاسمیںؔ دل میں ہمیشہ

تمہیں دنیا کی نظروں سے بچا کر