ہو یخ بستہ موسم

Baharunnisa Bahar

ہو یخ بستہ موسم

سلگتا ہوا من

لبوں پر ہو پہرہ

لگیں آنکھیں صحرا

یہ سارے نشاں

مل رہے ہوں جہاں

تو تم یہ سمجھنا

یہ ہے میرا چہرہ