تھوڑی سوکھی گھاس
Badiuzzaman Khawar (1938–1990)تھوڑی سوکھی گھاس
کھلاؤ
پانی کا اک ڈول دکھاؤ
پیٹ بھرے تو
پیٹھ پہ چاہے کتنے ہی ڈنڈے برساؤ
یہ بیچارہ کچھ نہ کہے گا
ننگے بدن پر
خاموشی کے ساتھ تمہاری مار سہے گا
روزانہ
کچھ دیر کی خاطر
اچھے آقا بن جاؤ تو
بیل ہمیشہ بیل رہے گا