بنا سکتا ہوں میں بھی خوبصورت کشتیاں

Badiuzzaman Khawar (1938–1990)

بنا سکتا ہوں میں بھی خوبصورت کشتیاں

لیکن

امڈتے ہی نہیں بادل

برستا ہی نہیں پانی

مچلتی ہی نہیں ندی

بنا سکتا ہوں میں بھی خوبصورت کشتیاں

لیکن

نہ بہتا ہے کوئی نالہ

نہ بنتی ہے کوئی کشتی

نہ چلتی ہے کوئی کشتی

بنا سکتا ہوں میں بھی خوبصورت کشتیاں

لیکن

بنانا چاہتا ہوں جب بھی کوئی خوش نما کشتی

اڑا لیتا ہے کاغذ خشک موسم

میرے ہاتھوں سے