چلو ہم اپنے گھر کی چھت پر
Badiuzzaman Khawar (1938–1990)چلو ہم اپنے گھر کی چھت پر
لٹکا دیں
سورج کا جھومر
اس جھومر کی آگ پہ تم بھی
سینک سکو گی
اپنی روٹی
اس جھومر کی آنچ پہ میں بھی
جلا سکوں گا
اپنی بیڑی
اور اپنے بچے بھی کسی دن
فرط خوشی میں ناچ سکیں گے
مار کے اس جھومر کو پتھر
چلو ہم اپنے گھر کی چھت پر
لٹکا دیں سورج کا جھومر