چاروں اور خاموشی

Badiuzzaman Khawar (1938–1990)

چاروں اور خاموشی

چاروں اور سناٹا

ڈول اداس

رسی چپ

بولنا نہیں کوئی

اونگھتی فضاؤں میں قہقہہ نہیں کوئی

چوڑیوں کی جھنکاریں سو گئی ہیں جنگل میں

گاگروں کی آوازیں کھو گئی ہیں جنگل میں

جاگتا ہوا

تنہا اک کنواں اندھیرے میں

خامشی کے گھیرے میں

انتظار میں جیسے ہے کہ رات ڈھل جائے

اور پھر یہ سناٹا

صبح کے اسی میٹھے شور میں بدل جائے