رکھ کے صندوق نیچے کھڑا ہو گیا

Badiuzzaman Khawar (1938–1990)

رکھ کے صندوق نیچے کھڑا ہو گیا

بیچ رستے میں وہ

آسماں کی طرف ٹکٹکی باندھ کر

اس کے اطراف جب

بھیڑ سی لگ گئی

کیا خلا میں ہے یہ دیکھنے کے لیے

سب کی نظریں جب آکاش پر جم گئیں

وہ جھکا

اس نے صندوق وا کر دیا

اور پھر اس کا بیوپار چلنے لگا