سمندروں سے گھرے ہوئے انگنت جزیرے
Badiuzzaman Khawar (1938–1990)سمندروں سے گھرے ہوئے انگنت جزیرے
الگ الگ ایک دوسرے سے
افق کی جانب نہارتے سے
حسیں تو آنکھوں کو لگ رہے ہیں
نہیں ہے یہ حسن بھی مگر کچھ
کسی جزیرے پہ ناؤ سے ہم اتر کے دیکھیں
کہیں نہ آئے گا جنگلوں کے سوا نظر کچھ
نئے ممالک کی جستجو کیوں
ہماری قسمت میں جب نہیں ہے لکھا ہوا
حاصل سفر کچھ