وہ جد و جہد کرنا چاہتا تھا

Aabid Adeeb (b. 1937)

وہ جد و جہد کرنا چاہتا تھا

مگر جب سے اس نے

اپنے جھونپڑے کو

پختہ مکان میں بدلنے کا خواب دیکھا تھا

وہ کئی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہو چکا تھا