میری شکایت کرنے والے
Badnam Nazar (1941–2023)میری شکایت کرنے والے
یاد تو ہوگا تم کو بھی
میں نے اک دن چلتے چلتے راہ میں تم کو چھیڑ دیا تھا
شاید کہ دیوانہ ہے
آج اسی دیوانے نے جب
سنجیدہ انداز میں تم سے
کچھ سنجیدہ باتیں کیں
ماتھے پر کیوں بل آیا
اس کی شکایت کیوں سب سے
شاید تم یہ چاہتی تھیں