یاد کے سمندر میں

Badnam Nazar (1941–2023)

یاد کے سمندر میں

جب کوئی جہاز آ کر

سوئی سوئی لہروں کو

چیخ کر جگاتا ہے

دور ساحلوں پر کچھ

سائے جانے پہچانے

پر سکوں سمندر کو

اپنی جان کا تحفہ

دے کے ڈوب جاتے ہیں