سوچتی پتیوں کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں
Badnam Nazar (1941–2023)سوچتی پتیوں کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں
کون سائے میں بیٹھا
موٹی چمڑی کو احساس ہوتا نہیں ہے
آنکھیں سیلاب میں بہ چکی ہیں
کونپلیں کون سا رنگ پہنیں
ڈالیاں کون سا پھول لے کر جھکیں
خوشبوؤں کو ہوا لے اڑی ہے
پھل فقط پھل کا اک سلسلہ
نام و نمبر کے کھاتے میں جس کا کوئی تذکرہ تک نہیں