چہرہ دیکھیں تیرے ہونٹ اور پلکیں دیکھیں
Tahzeeb Hafiچہرہ دیکھیں تیرے ہونٹ اور پلکیں دیکھیں
دل پہ آنکھیں رکھیں تیری سانسیں دیکھیں
سرخ لبوں سے سبز دعائیں پھوٹی ہیں
پیلے پھولوں تم کو نیلی آنکھیں دیکھیں
سال ہونے کو آیا ہے وہ کب لوٹے گا
آؤ کھیت کی سیر کو نکلیں کونجیں دیکھیں
تھوڑی دیر میں جنگل ہم کو عاق کرے گا
برگد دیکھیں یا برگد کی شاخیں دیکھیں
میرے مالک آپ تو سب کچھ کر سکتے ہیں
ساتھ چلیں ہم اور دنیا کی آنکھیں دیکھیں
ہم تیرے ہونٹوں کی لرزش کب بھولے ہیں
پانی میں پتھر پھینکیں اور لہریں دیکھیں