یاد کہاں رکھنی ہے تیرا خواب کہاں رکھنا ہے
Saleem Kausarیاد کہاں رکھنی ہے تیرا خواب کہاں رکھنا ہے
دل میں یاد پھر آنکھوں میں مہتاب کہاں رکھنا ہے
وہ کہتا ہے آخری باب عشق مکمل کر لیں
اور میں سوچ رہا ہوں پہلا باب کہاں رکھنا ہے
حسن کی یکتائی کا بس اتنا احساس ہے مجھ کو
کانٹوں کی ترتیب میں ایک گلاب کہاں رکھنا ہے