تو سورج ہے تیری طرف دیکھا نہیں جا سکتا
Saleem Kausarتو سورج ہے تیری طرف دیکھا نہیں جا سکتا
لیکن دیکھنے والوں کو روکا نہیں جا سکتا
اب جو لہر ہے پل بھر بعد نہیں ہوگی یعنی
اک دریا میں دوسری بار اترا نہیں جا سکتا
اب بھی وقت ہے اپنی روش تبدیل کرو ورنہ
جو کچھ ہونے والا ہے سوچا نہیں جا سکتا
اس کی گلی میں جانے سے اسے ملنے سے خود کو
روکا جا سکتا ہے پر روکا نہیں جا سکتا
کسی کو چاہت اور کسی کو نفرت مارتی ہے
کوئی بھی ہو اسے مرتے تو دیکھا نہیں جا سکتا
ایک طرف ترے حسن کی حیرت ایک طرف دنیا
اور دنیا میں دیر تلک ٹھہرا نہیں جا سکتا