کیوں بات چھپاؤں رند مے نوش ہوں میں

Shad Azimabadi (1846–1927)

کیوں بات چھپاؤں رند مے نوش ہوں میں

دنیا کہتی کہ دین فراموش ہوں میں

حسرت سے گروں تو پائے ساقی پہ گروں

جب خوب شراب پی کے مدہوش ہوں میں