کیا مفت زاہدوں نے الزام لیا
Shad Azimabadi (1846–1927)کیا مفت زاہدوں نے الزام لیا
تسبیح کے دانوں سے عبث کام لیا
یہ نام وہ تھا جس کو بے گنتی لیتے
کیا لطف جو گن گن کے ترا نام لیا
کیا مفت زاہدوں نے الزام لیا
تسبیح کے دانوں سے عبث کام لیا
یہ نام وہ تھا جس کو بے گنتی لیتے
کیا لطف جو گن گن کے ترا نام لیا