کیا لینے سوئے جاہ و حشم جائیں گے

Qalaq Meerathi (1835–1880)

کیا لینے سوئے جاہ و حشم جائیں گے

کیا دینے سر کوئے کرم جائیں گے

آخر تو کہیں دیر کی نکلے گی راہ

جائیں گے تو کعبے ہی کو ہم جائیں گے