کلکتہ

Zafar Ali Khan (1873–1956)

مجلس اتحاد ملت کو

لکھیے حبل المتین کلکتہ

سارے ہندوستاں کی دولت کو

کہئے ملک یمین کلکتہ

کفر ہگلی میں جا کے ڈوب گیا

دیں ہوا ہے مکین کلکتہ

اثر سجدہ ہائے پیہم سے

ہوئی روشن جبین کلکتہ

ہر طرف پھر رہے ہیں نیلی پوش

آسماں ہے زمین کلکتہ