کس واسطے دی تھیں ہمیں یا رب آنکھیں

Qalaq Meerathi (1835–1880)

کس واسطے دی تھیں ہمیں یا رب آنکھیں

واللہ کہ بے دید ہیں بے ڈھب آنکھیں

دانائی ہے نادان تو بینائی کور

کب آپ کو دیکھا کہ مندیں جب آنکھیں