کبھی دریا سے مثلِ موج ابھر کر

Allama Iqbal (1877–1938)

کبھی دریا سے مثلِ موج ابھر کر

کبھی دریا کے سینے میں اُتر کر

کبھی دریا کے ساحل سے گزر کر

مقام اپنی خودی کا فاش تر کر!