پانی میں ہے آگ کا لگانا دشوار

Ismail Meeruthi (1844–1917)

پانی میں ہے آگ کا لگانا دشوار

بہتے دریا کو پھیر لانا دشوار

دشوار سہی مگر نہ اتنا جتنا

بگڑی ہوئی قوم کو بنانا دشوار