نہ کر ذکرِ فراق و آشنائی

Allama Iqbal (1877–1938)

نہ کر ذکرِ فراق و آشنائی

کہ اصلِ زندگی ہے خود نُمائی

نہ دریا کا زیاں ہے، نے گُہر کا

دلِ دریا سے گوہر کی جُدائی