ناداں تھے اس قدر کہ نہ جانی عرب کی قدر
Allama Iqbal (1877–1938)ناداں تھے اس قدر کہ نہ جانی عرب کی قدر
حاصل ہوا یہی، نہ بچے مار پِیٹ سے
مغرب میں ہے جہازِ بیاباں شُتَر کا نام
تُرکوں نے کام کچھ نہ لیا اس فلیِٹ سے
ناداں تھے اس قدر کہ نہ جانی عرب کی قدر
حاصل ہوا یہی، نہ بچے مار پِیٹ سے
مغرب میں ہے جہازِ بیاباں شُتَر کا نام
تُرکوں نے کام کچھ نہ لیا اس فلیِٹ سے