ممبری امپِیریَل کونسل کی کچھ مشکل نہیں
Allama Iqbal (1877–1938)ممبری امپِیریَل کونسل کی کچھ مشکل نہیں
ووٹ تو مِل جائیں گے، پیسے بھی دِلوائیں گے کیا؟
میرزا غالبؔ خُدا بخشے، بجا فرما گئے
“ہم نے یہ ماناکہ دِلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا؟”
ممبری امپِیریَل کونسل کی کچھ مشکل نہیں
ووٹ تو مِل جائیں گے، پیسے بھی دِلوائیں گے کیا؟
میرزا غالبؔ خُدا بخشے، بجا فرما گئے
“ہم نے یہ ماناکہ دِلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا؟”