محمد علی باب
Allama Iqbal (1877–1938)تھی خوب حضورِ عُلَما باب کی تقریر
بیچارہ غلَط پڑھتا تھا اعرابِ سمٰوٰات
اس کی غلَطی پر عُلَما تھے مُتَبسّم
بولا، تمہیں معلوم نہیں میرے مقامات
اب میری امامت کے تصّدق میں ہیں آزاد
محبوس تھے اعراب میں قرآن کے آیات!
تھی خوب حضورِ عُلَما باب کی تقریر
بیچارہ غلَط پڑھتا تھا اعرابِ سمٰوٰات
اس کی غلَطی پر عُلَما تھے مُتَبسّم
بولا، تمہیں معلوم نہیں میرے مقامات
اب میری امامت کے تصّدق میں ہیں آزاد
محبوس تھے اعراب میں قرآن کے آیات!