محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے

Allama Iqbal (1877–1938)

محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے

دیکھئے ہوتا ہے کس کس کی تمنّاؤں کا خُون

حکمت و تدبیر سے یہ فتنۂ آشوب خیز

ٹل نہیں سکتا، وَقَدْ کُنْتُمْ بِہٖ تَسْتَعْجِلُوْنْ،

’کھُل گئے، یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام

چشمِ مسلم دیکھ لے تفسیرِ حرفِ ’یَنْسِلُوْنْ‘