محراب و مصلیٰ اور زاہد بھی وہی

Qalaq Meerathi (1835–1880)

محراب و مصلیٰ اور زاہد بھی وہی

سجدہ مسجود اور ساجد بھی وہی

تکلیف قیامت ہے یہ کس کی خاطر

حاکم بھی مدعی بھی شاہد بھی وہی