شیر اور خچر

Allama Iqbal (1877–1938)

شیر

ساکنانِ دشت و صحرا میں ہے تُو سب سے الگ

کون ہیں تیرے اَب و جَد، کس قبیلے سے ہے تو؟

خچّر

میرے ماموں کو نہیں پہچانتے شاید حضور

وہ صبا رفتار، شاہی اصطبَل کی آبرو!