ظاہر بھی تو ہے اور نہاں بھی تو ہے
Mir Hasan (1727–1786)ظاہر بھی تو ہے اور نہاں بھی تو ہے
معنی بھی تو ہے اور بیاں بھی تو ہے
دونوں عالم میں تجھ سے سوا کوئی نہیں
یاں بھی تو ہے اور وہاں بھی تو ہے
ظاہر بھی تو ہے اور نہاں بھی تو ہے
معنی بھی تو ہے اور بیاں بھی تو ہے
دونوں عالم میں تجھ سے سوا کوئی نہیں
یاں بھی تو ہے اور وہاں بھی تو ہے