ظلامِ بحر میں کھو کر سنبھل جا

Allama Iqbal (1877–1938)

ظلامِ بحر میں کھو کر سنبھل جا

تڑپ جا، پیچ کھا کھا کر بدل جا

نہیں ساحل تری قسمت میں اے موج

اُبھر کر جس طرف چاہے نِکل جا!