Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے

Mirza Ghalib (1797–1869)

ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے

مرتے ہیں ، ولے ، اُن کی تمنا نہیں کرتے

در پردہ اُنھیں غیر سے ہے ربطِ نہانی

ظاہر کا یہ پردہ ہے کہ پردہ نہیں کرتے

یہ باعثِ نومیدیِ اربابِ ہوس ہے

غالب کو بُرا کہتے ہو ، اچھا نہیں کرتے