دنیا کو نہ تو قبلۂ حاجات سمجھ

Ismail Meeruthi (1844–1917)

دنیا کو نہ تو قبلۂ حاجات سمجھ

جز ذکر خدا سب کو خرافات سمجھ

اک لمحہ کسی مرد خدا کی صحبت

آ جائے میسر تو بڑی بات سمجھ