خِرد دیکھے اگر دل کی نگہ سے

Allama Iqbal (1877–1938)

خِرد دیکھے اگر دل کی نگہ سے

جہاں رَوشن ہے نُورِ ’لا اِلہ‘ سے

فقط اک گردشِ شام و سحر ہے

اگر دیکھیں فروغِ مہر و مہ سے