جہل حیوان کی نشانی ہے
ابومحمد سید حسین سیفیجہل حیوان کی نشانی ہے
عقل انسان کی نشانی ہے
نہ کرو شوخیاں خدا کے ساتھ
کفر طغیان کی نشانی ہے
عقل بھی کس نے دی ہے پہچانو
شکر ایمان کی نشانی ہے
سعی لازم ہے بت نہ بن جاؤ
نقل بے جان کی نشانی ہے
خندہ روئی کے ساتھ سب سے ملو
خلق انسان کی نشانی ہے
دیکھ لیتے ہی شوق سے ملنا
جان پہچان کی نشانی ہے
کفر و شرک و نفاق سے بچنا
یہ مسلمان کی نشانی ہے
متکبر سے مت ملو سیفیؔ
کبر شیطان کی نشانی ہے