انکار نہ اقرار نہ تصدیق نہ ایجاب

Ismail Meeruthi (1844–1917)

انکار نہ اقرار نہ تصدیق نہ ایجاب

اعمال نہ افعال نہ سنت نہ کتاب

خود ہے نہ خدا ہے نہ خودی ہے نہ خدائی

توحید کے دریا میں ہیں سب نقش بر آب