اکثر نے ہے آخرت کی کھیتی بوئی

Ismail Meeruthi (1844–1917)

اکثر نے ہے آخرت کی کھیتی بوئی

اکثر نے ہے عمر جستجو میں کھوئی

آخر کو اگر پتا ملا تو یہ ہی ملا

ملنے کا نہیں سوائے اپنے کوئی