اپنے ہی دل اپنوں کا دکھاتے ہیں بہت

Ismail Meeruthi (1844–1917)

اپنے ہی دل اپنوں کا دکھاتے ہیں بہت

ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں بناتے ہیں بہت

ہر چند کہ ہیں دانت نہایت ہم درد

لیکن جب ہل گئے ستاتے ہیں بہت