اپنے شعر سے
Allama Iqbal (1877–1938)ہے گِلہ مجھ کو تِری لذّتِ پیدائی کا
تُو ہُوا فاش تو ہیں اب مرے اَسرار بھی فاش
شُعلے سے ٹُوٹ کے مثلِ شرَر آوارہ نہ رہ
کر کسی سِینۂ پُر سوز میں خلوَت کی تلاش!
ہے گِلہ مجھ کو تِری لذّتِ پیدائی کا
تُو ہُوا فاش تو ہیں اب مرے اَسرار بھی فاش
شُعلے سے ٹُوٹ کے مثلِ شرَر آوارہ نہ رہ
کر کسی سِینۂ پُر سوز میں خلوَت کی تلاش!