اشاعت اسلام فرنگستان میں

Allama Iqbal (1877–1938)

ضمیر اس مَدنِیّت کا دِیں سے ہے خالی

فرنگیوں میں اخوّت کا ہے نسَب پہ قیام

بلند تر نہیں انگریز کی نگاہوں میں

قبولِ دینِ مسیحی سے برہَمن کا مقام

اگر قبول کرے، دینِ مصطفیؐ، انگریز

سیاہ روز مسلماں رہے گا پھر بھی غلام