ہے صاف عیاں حرم سرا کا مطلب

Akbar Allahabadi (1846–1921)

ہے صاف عیاں حرم سرا کا مطلب

بیگانوں کے واسطے ہے اک حد ادب

ممکن ہو اگر تو اس کو قائم رکھو

عزت کے نشاں اور تو مٹ گئے سب