الحق کہ نہیں ہے غیر ہرگز موجود

Ismail Meeruthi (1844–1917)

الحق کہ نہیں ہے غیر ہرگز موجود

جب تک کہ ہے وہم غیر حق ہے مفقود

حق یہ ہے کہ وہم کا بھی ہونا حق ہے

حق ہے تو ہر اک طرح سے حق ہے مشہود