پیارا پیارا گھر اپنا
عظمت اللہ خاںوہ چین کہاں اپنے گھر کا وہ بات کہاں اپنے گھر کی پیارا پیارا گھر اپنا
وہ گھر والی سندر چترا گھر کی سیوا کرنے والی دل کا دلاسا گھر اپنا
آرام ہمیں دینے والی آپ مصیبت بھرنے والی جان سے پیارا گھر اپنا
ہنستے ہنساتے روٹھتے منتے سنتے کہانی سوتے سلاتے بسا بسایا گھر اپنا
ہم پر جان چھڑکنے والا وہ پروان چڑھانے والا پالنے والا گھر اپنا
وہ بلوان بنانے والا وہ انسان بنانے والا ڈھالنے والا گھر اپنا
ایثار وفا اپنے گھر کا وہ درد دیا اپنے گھر کی روح پہ چھایا گھر اپنا
وطن کی دولت اپنے گھر سے وطن کی عزت اپنے گھر سے راج دلارا گھر اپنا