اس بزم سے میدان میں جانا ہوگا

Qalaq Meerathi (1835–1880)

اس بزم سے میدان میں جانا ہوگا

ایواں سے بیابان میں جانا ہوگا

ہشیار ہو تیار ہو زنہار نہ سو

کیا جانیے کس آن میں جانا ہوگا