نِگہ اُلجھی ہوئی ہے رنگ و بُو میں

Allama Iqbal (1877–1938)

نِگہ اُلجھی ہوئی ہے رنگ و بُو میں

خرد کھوئی گئی ہے چار سُو میں

نہ چھوڑ اے دِل فغانِ صُبح گاہی

اماں شاید مِلے، ’اللہ ھُو‘ میں!