نقاش سے ممکن ہے کہ ہو نقش خلاف

Ismail Meeruthi (1844–1917)

نقاش سے ممکن ہے کہ ہو نقش خلاف

ہیں نقش میں جلوہ گر اسی کے اوصاف

ہر شے میں عیاں ہے آفتاب وحدت

گر وہم دوئی نہ ہو تو ہے مطلع صاف