نفسیات حاکمی (اصلاحات)
Allama Iqbal (1877–1938)یہ مِہر ہے بے مہریِ صّیاد کا پردہ
آئی نہ مرے کام مری تازہ صفیری
رکھنے لگا مُرجھائے ہوئے پھُول قفَس میں
شاید کہ اسیروں کو گوارا ہو اسیری!
یہ مِہر ہے بے مہریِ صّیاد کا پردہ
آئی نہ مرے کام مری تازہ صفیری
رکھنے لگا مُرجھائے ہوئے پھُول قفَس میں
شاید کہ اسیروں کو گوارا ہو اسیری!