مغربی تہذیب

Allama Iqbal (1877–1938)

فسادِ قلب و نظر ہے فرنگ کی تہذیب

کہ رُوح اس مَدنِیّت کی رہ سکی نہ عفیف

رہے نہ رُوح میں پاکیزگی تو ہے ناپید

ضمیرِ پاک و خیالِ بلند و ذوقِ لطیف