مسکین گدا ہو یا ہو شاہ ذی جاہ

Akbar Allahabadi (1846–1921)

مسکین گدا ہو یا ہو شاہ ذی جاہ

بیماری و موت سے کہاں کس کو پناہ

آ ہی جاتا ہے زندگی میں اک وقت

کرنا پڑتا ہے سب کو اللہ اللہ