فطرت مری مانندِ نسیمِ سحرَی ہے

Allama Iqbal (1877–1938)

فطرت مری مانندِ نسیمِ سحرَی ہے

رفتار ہے میری کبھی آہستہ، کبھی تیز

پہناتا ہوں اطلس کی قبا لالہ و گُل کو

کرتا ہوں سرِ خار کو سوزن کی طرح تیز